کورونا وائرس سے متاثرہ دوحقیقی بھائی ایک ہی روز جاں بحق۔

ایبٹ آباد: کورونا وائرس سے متاثرہ دوحقیقی بھائی ایک ہی روز جاں بحق۔اس ضمن میں مقامی ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ مانسہرہ کے گاؤں بٹل سے تعلق رکھنے والے دونوجوان بھائیوں نوشاد اور زرشاد کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں کورونا وائرس کی علامات کیساتھ لایاگیا۔ دونوں بھائی ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ اتوار کی صبح نوشاد آئسولیشن وارڈ میں دم توڑ گیا۔ جبکہ ایک بھائی کی وفات کے چند گھنٹے بعد دوسرابھائی زرشاد بھی دم توڑ گیا۔ اتوار کی صبح نوشاد کی لاش آبائی گاؤں بٹل میں حفاظتی انتظامات کیساتھ روانہ کی گئی۔ جب نوشاد کی تدفین مکمل ہوئی تو اس دوران زرشاد بھی خالق حقیقی سے جا ملا۔ جس کی لاش کو کورونا وائرس کے پروٹوکول کیساتھ آبائی گاؤں بٹل روانہ کردیاگیا۔ محکمہ صحت مانسہرہ کی ایمبولینس کے ذریعے دونوں بھائیوں کی میتوں کو باری باری بٹل لے جایاگیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!