فائرنگ کرکے نئے سال کا استقبال کرنے والے اکیس افراداسلحہ سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پولیس کا نئے سال کی خوشی میں آتش بازی ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاون 21 گرفتار، 01 کلاشنکوف، 01 رائفل، 06 پستول، 63 کارتوس، 03 ہزار کے قریب میں گولے پٹاخے اور دیگر آلات آتش بازی برآمد۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی کی خصوصی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس نے مختلف تھانہ جات کی حدود میں سال نو کی خوشی میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاون عمل میں لایا، ضلع پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 21 مقدمات درج رجسٹرڈ کیے جن میں 21 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ 01 کلاشنکوف، 01 رائفل، 06 پستول، 63 کارتوس اور 03 ہزار کی تعداد میں گولے پٹاخے اور دیگر آلات آتش بازی برآمد کیے گئے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے ایبٹ آباد پولیس کو ہوائی فائرنگ اور آتش بازی میں گزشتہ برسوں سے واضح کمی لانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد نے بھی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ ضلع پولیس کی ہوائی فائرنگ کے خلاف مہم میں ایبٹ آباد پولیس کو واضح کامیابی ملی اور جہاں اس حوالے سے خلاف ورزی کی اطلاع موصول ہوئی تو متعلقہ تھانے نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے قانون شکن عناصر کو ان کے انجام تک پہنچایا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!