تیس یونین کونسلوں پر ایبٹ آباد کے سٹی میئر کا الیکشن:امیدواروں کی ہمت جواب دے گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تیس یونین کونسلوں پر ایبٹ آباد کے سٹی میئر کا الیکشن:امیدواروں کی ہمت جواب دے گئی۔ قومی اسمبلی کے حلقے سے بھی بڑی تحصیل ایبٹ آباد کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا مطالبہ۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایبٹ آباد کے سٹی میئر کیلئے فی الحال تیس سے زائد یونین کونسلوں پر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے سٹی میئر کا الیکشن لڑنے کے خواہاں بہت سے امیدواروں کی ہمت جواب دے گئی ہے۔ تحصیل ایبٹ آبادمیں لوئرتناول، علاقہ رش سے لیکر بکوٹ تک کا علاقہ ہے۔ گزشتہ سال تحصیل گلیات کے قیام کیلئے کمشنر ہزارہ نے کوششیں کیں تو گلیات کے سیاسی لیڈر میدان میں کود پڑے اور انہوں نے تحصیل گلیات کا نوٹیفکیشن رکوا دیا۔ گلیات سے تعلق رکھنے والے بہت سے سیاسی رہنماؤں کا خیال ہے کہ سٹی میئر کیلئے گلیات کا کوئی بھی مضبوط امیدوار باآسانی جیت سکتا ہے۔ تاہم تحصیل میئر ایبٹ آبادکی موجودہ پوزیشن یہ ہے کہ نہ تو علاقہ رش کا کوئی امیدوار یہ الیکشن باآسانی جیت سکتا ہے اور نہ ہی گلیات کا کوئی امیدوار۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت خیبرپختونخواہ فوری طور پر تحصیل گلیات کو الگ کرکے تحصیل ایبٹ آباد میں کم از کم دو مزید تحصیلوں کا قیام عمل میں لائے۔ تاکہ بلدیاتی نظام کے ثمرات نچلی سطح تک لوگوں کو پہنچ سکیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!