من مانی قیمتیں وصول کرنے پرقلندرآباد میں الحاج شمس کا کریانہ سٹور سیل۔

قلندرآباد:من مانی قیمتیں وصول کرنے پرقلندرآباد میں الحاج شمس کا کریانہ سٹور سیل۔ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی قلندرآباد بازار پر چھاپہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک نے اشیاء خور ونوش مقررہ قیمت سے زیادہ نرخ وصول کرنے پر قلندرآباد بازار کے سب سے بڑے تاجر الحاج شمس کریانہ سٹور کو سیل کردیا جبکہ دیگر متعدد دکانداروں کو بھی نوٹس جاری کئے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاو کے خدشہ کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاون کا اعلان کرتے ہوئے روزمرہ اشیاء خورنوش اور دیگر بنیادی سہولتوں کے سوا دیگر تمام کاروبار و بازار بند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم اس صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے ذخیرہ اندوز اور منافع خور مافیا پوری طرح متحرک ہے جن کے خلاف سخت کاروائے وقت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!