کینٹ بورڈ نے ڈسٹرکٹ کونسل کی دیہی آبادی کے مکینوں کو بھی ٹیکس ادائیگی کے نوٹس جاری کردیئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کینٹ بورڈ نے ریونیو بڑھانے کے لئے ڈسٹرکٹ کونسل کی دیہی آبادی کے مکینوں کو بھی ٹیکسز وصولی کے نوٹسز تھمانے شروع کر دیئے،غیر قانونی اقدام پر علاقہ کے درجنوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ ڈپٹی کمشنر، کینٹ بورڈایگزیکٹو آفیسر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے،ایبٹ آباد پریس کلب کے بائر احتجاجی مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کے کینٹ بورڈ کے اہلکار قبضہ مافیا کا روپ دھار چکے ہیں،چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کے باعث مبینہ طور پر سادہ لوح عوام سے پیسے بٹورنے کے لئے ٹیکسز کے نوٹس ڈسٹرکٹ کونسل اور ٹی ایم اے کی حدود میں دیئے جا رہے ہیں،ڈیرے دی بنڈ سرسید کالونی منڈیاں میں نقشہ جات،برتھ سرٹیفیکیٹ،اراضی انتقالات،گلیوں کی پختگی،پانی کے ٹیکسز،ہاوس بلڈنگ قرضہ جات ٹی ایم اے کی منظوری سے ہو رہے ہیں جب کہ کینٹ بورڈ کے اہلکار۔کان بنانے والوں کو تنگ کرنے کے لئے نوٹس دے رہے ہیں۔

جب کہ اس حوالہ ڈپٹی کمشنر نے احتجاجی مظاہرین سے ملنا گوارہ نہیں کیا،ٹی ایم او ایبٹ آباد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کینٹ بورڈ کی جانب سے ٹیکسز وصولی کو روکنے اور اپنی حدود میں رہنے کا نوٹیفیکشن بھی دیا گیا ہے،مقررین کا کہنا تھا ایبٹ آباد میں کینٹ بورڈ اپنی مرضی سے حدود میں تجاوز کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے اس کے پرانے نقشہ کے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے،جب کہ اس حوالہ سے وفاقی محتسب،کمشنر ہزارہ،ڈپٹی کمشنر،کینٹ بورڈ ایگزیکٹو آفیسر کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا یے،احتجاجی مظاہرے میں شریک سید نسیم شاہ،محمد گلزار،محمد یوسف خان،ڈاکٹر انور سعید،وحید احمد،علی خان،حاجی علی ذمان،سلیمان شاہ،فیاض محمود سمیت دیگر نے تحریری بیان میں متعلقہ افسران پر زور دیا ہے کہ کینٹ بورڈ کی جانب سے بے قاعدگیوں کا نوٹس لیا جائے بصورت کسی بھی ناخوشگوار واقع کی زمہ دار انتظامیہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!