ایبٹ آباد‘ بارہ سالہ بچے کے قاتلوں کو پولیس پروٹوکول دینے میں مصروف۔ مقتول کے ورثاء کو سنگین نتائج کی دھمکیاں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود گڑنگ دلولہ میں بارہ سالہ بچے کے قتل میں ملوث ملزمان کو پولیس پروٹوکول دینے لگی،بااثر افراد نے مقتول کے ورثاء کو مقدمہ کی پیروی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں،متاثرہ شخص انصاف کے لئے پریس کلب پہنچ آیا،اعلی حکام سے ملزمان کی گرفتاری اور تحفظ دینے دینے کا مطالبہ کردیا ہے، 26 مئی کو قتل ہونے والے 12سالا بچے کے لواحقین کو مخالفین نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں ہیں،پولیس کی جانب سے کیس کی تفتیش پر بھی عدم اعتماد کرتے ہوئے از سرنو تفتیش کا بھی مطالبہ کیا ہے،اس حوالہ سے مقتول 12سالہ بچہ حامد رضا کے حقیقی چچا محمد اسلم نے ایبٹ آباد پریس کلب میں میڈیا کو بتایا کہ 26 مئی کو حامد رضا کو اور اس کے چچا ذاد بھائی احسن کمال نے فائرنگ کرکے زخمی کیا جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا،اس حوالہ سے بچے کی والدہ بیوہ ارشاد بی بی رپورٹ پر مقدمہ درج ہوا،جس میں پولیس نے کمزور دفعات کے ذریعے ملزم کو سہولت پہنچانے کی مبینہ طور پر کوششش کی ہے جس کے خلاف ڈی پی او مانسہرہ کو بھی تحریری طور پر تفتیش میرٹ پر کرنے کی اپیل کی تھی تاہم پولیس کی جانب سے حقائق سے برعکس مثل بنانے پر 4 ماہ گزرنے کے بعد بھی ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ سازش میں شریک ارشاد ولد اللہ داد،محمد خالد ولد جانداذ،محمد جاوید ولد جانداذ،محمد رستم ولد جانداذ،ذکیہ بی بی کو شامل تفتیش کرنے اور ملزمان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیوں پر تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے،انہوں نے آئی جی خیبر پختون خوا،ڈی آئی جی ہزارہ سے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!