معروف قانون دان اویس علی زئی ایڈوکیٹ نے اڑھائی کلوچرس اور اسلحہ سمیت گرفتارہونیوالے ملزم کی ضمانت منظور کروالی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)معروف قانون دان اویس علی زئی ایڈوکیٹ نے اڑھائی کلوچرس اور اسلحہ سمیت گرفتارہونیوالے ملزم کی ضمانت منظور کروالی۔ پولیس اورمقامی ذرائع کے مطابق چند یوم قبل تھانہ میر پور ایس ایچ او عاصم بخاری نے دوران گشت بارہ بوربندوق اورشاپنگ بیگ لیکر جانیوالے شخص کو روک کرپوچھ گچھ اور تلاشی لی تو ملزم کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ جس پر ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔ بعدازاں ملزم کی شناخت اسلم ولد گلزمان سکنہ اسپیدارکاکول کے نام سے ہوئی۔ تھانہ میرپور مین اسلم کیخلاف نائن ڈی اور پندرہ ڈبل اے کے پی کے کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔

ملزم اسلم کی جانب سے معروف قانون دان اویس علی زئی ایڈوکیٹ کو مقدمے کی پیروی سونپی گئی۔ اویس علی زئی نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست ضمانت دائرکی اور دلائل پیش کئے۔ وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم اسلم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!