محکمہ مال ایبٹ آبادمیں رشوت ستانی عروج پر پہنچ گئی۔زمیندار اور شہری محکمہ اینٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف سراپا احتجاج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ مال میں رشوت ستانی عروج پر پہنچ گئی۔زمیندار اور شہری محکمہ اینٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف سراپا احتجاج۔اس ضمن میں ایبٹ آباد کے شہریوں اور زمینداروں نے بتایاکہ محکمہ مال ایبٹ آباد میں رشوت ستانی انتہاء کو پہنچ چکی ہے۔ بغیررشوت کے کوئی کام نہیں کیاجاتا۔ مختلف پٹوارسرکلوں کے پٹواریوں کے دفاتراور رجسٹرار آفس میں رشوت کا بازار گرم ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے اہلکار بھی کسی کو چیک نہیں کررہے جبکہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور مجبور لوگوں کو محکمہ مال کے اہلکاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ محکمہ مال ایبٹ آباد کے اہلکاروں کی جانب سے یومیہ لاکھوں روپے کی رشوت وصولی کی جاتی ہے۔ محکمہ زراعت زمینداروں کے صدر راشد خان نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے اپیل کی ہے کہ خدارا لوگوں کی رشوت ستانی سے جان چھڑائی جائے اور چیک اینڈ بیلنس کے مضبوط نظام قائم کیا جائے۔ محکمہ مال کے تمام دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں۔ اور رشوت خور اہلکاروں کو جیلوں میں بند کیاجائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!