ایکسائز اینڈ نارکاٹکس کی کارروائی:ایبٹ آباد کے دومنشیات فروش گرفتار۔ مقدمات درج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایکسائز اینڈنارکاٹکس کی کارروائی:دومنشیات فروش گرفتار۔ مقدمات درج۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایکسائز اینڈ نارکاٹکس ہزارہ ریجن کے ایس ایچ او عبدالحمید خان نے مخبر کی اطلاع پر دو کامیاب کارروائیوں میں آئس اور چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ایس ایچ او توقیر شاہ کی قیادت میں دوکامیاب کارروائیاں کی گئیں۔ پہلی کارروائی میں مری روڈدھوبی گھاٹ چوک سے محمد انس ولد گل خطاب سکنہ بگنوتر،حال کالاپل مری روڈ ایبٹ آباد سے 810گرام چرس جبکہ دوسری کارروائی میں محمد وقاص ولدمنصف خان سکنہ ٹھنڈیانی، حال مری روڈ ایبٹ آباد سے215گرام آئس برآمدکرکے تھانہ ایکسائز اینڈ نارکاٹکس میں مقدمات درج کرلئے گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!