گورنمنٹ گرلزہائی اورپرائمری سکول شیروان سے بغیراین او سی کے قیمتی درختوں کی کٹائی کردی گئی۔

تناول:عجب کرپشن غضب کہانی گورنمنٹ گرلز ھائی سکول شیروان گرلز پرائمری سکول شیروان میں پاکستان تحریک انصاف کے بلین ٹری منصوبے کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی گئیں بغیر کسی این او سی اور پرمیشن کے سکول سے قیمتی سائیہ دار سفیدے کے درخت کاٹ لیئے گئے ضلعی انتظامیہ محکمہ ایجوکیشن کی پراسرار خاموشی سکول پرنسپل نے خود کو بچانے کے لیئے سکول ٹیچرز اور اسٹاف سے ایک درخواست تحریر کروا کے اس پر دستخط بھی کروا لیئے ہیں جس میں یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ سکول میں موجود درخت بچوں کی زندگیوں کے لیئے سخت خطرہ ہیں ڈی سی ایبٹ آباد سے نوٹس کا عوامی مطالبہ۔

ذرائع کے مطابق تناول میں ضلعی انتظامیہ کی کمزور گرفت کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے گورنمنٹ ہائی سکول شیروان اور ملحقہ گرلز پرائمری سکول شیروان سے بغیر این او سی کے سفیدے کے قیمتی سائیہ دار درخت کٹوا دیئے ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بلین ٹری منصوبے پر اربوں روپے خرچ کرکے درخت لگوا رہی ہے جبکہ دوسری طرف مافیا درختوں کی بے دریغ کٹائی میں میں مصروف عمل ہے سکولوں سے درختوں کی کٹائی سے متعلق کوئی ٹھوس وجہ بھی سامنے نہیں آسکی متعلقہ سکول کی پرنسپل نے خود کو بچانے کے لیئے سکولوں کی دیگر ٹیچرز اور اسٹاف سے ایک درخواست پر اپنے حق میں بیان پر دستخط بھی کروا لیئے ہیں جس میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ دونوں سکولوں میں موجود درخت سکول میں موجود طلبہ کے زندگیوں کے لیئے خطرہ تھے اگر اس منطق کو درست بھی مان لیا جائے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سرکاری املاک سے درختوں کی کٹائی کے لیئے اجازت نامہ کیوں نہیں لیا گیا ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مقامی لوگوں کی شکایت پر محکمانہ انکوائری کا آغاز کردیا ہے دوسری جانب ڈی سی ایبٹ آباد سیکرٹری ایجوکیشن اور دیگر متعقلہ محکموں سے سکولوں سے درختوں کی کٹائی سے متعلق آزادانہ انکوائری کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!