ایبٹ آباد: واسا میں گاڑیوں کے پیٹرول ڈیزل میں خرد برد کا انکشاف۔

گاڑیوں کے پٹرول و ڈیزل کی مد میں ماہانہ بل 14 لاکھ سے کم ہو کر 8 لاکھ تک آ گیا جس پر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
واسا کے اقدامات کی بدولت گاڑیوں کے پٹرول ڈیزل کے اخراجات میں کمی آئی ہے خرد برد نہیں ہوا و اسا ترجمان کا موقف۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) محکمہ واسا ایبٹ آباد میں گاڑیوں کے پٹرول اور ڈیزل کی مد میں مبینہ طور پر خرد برد کا انکشاف ہوا ہے گاڑیوں کے پڑول، ڈیزل کی مد میں ماہانہ بل 14 لاکھ سے کم ہو کر 8لاکھ تک آ گیا جس پر محکمانہ تحقیقات شروع کر دی گئیں جبکہ واسا حکام کی طرف سے خرد برد کی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ واسا کے اقدامات کی بدولت گاڑیوں کے پٹرول، ڈیزل کی مد میں ہونیوالے اخراجات میں ماہانہ خاطر خواہ کمی ضرور آئی ہے محکمہ واسا ایبٹ آباد کی گاڑیوں کے پٹرول اور ڈیزل کی مدمیں مبینہ طور پرخرد برد کا انکشاف ہوا ہے گاڑیوں کے پٹرول، ڈیزل کی مد میں ماہانہ 14 لاکھ روپے بل بنتا تھا جواب کم ہو کر 8 لاکھ روپے تک آگیا ہے ماہانہ 6 لاکھ روپے زائد لگنے کے حوالے سے محکمانہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

جبکہ واسا کے ترجمان نے اس حوالے سے رابطے پر بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل کی مد میں خرد برد نہیں ہوئی لیکن واسا کے اقدامات کی بدولت گاڑیوں کے پٹرول اور ڈیزل کے اخراجات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے چند گاڑیاں کھڑی کر دی گئی ہیں جو زیادہ خرچے میں کم کام کرتی اور پرانی تھیں اس کے علاوہ کنٹینرز کے روٹس تبدیل کر دیئے گئے ہیں ڈمپنگ گراؤنڈ میں کینٹ بورڈ نے واسا کو اپنے علاقے سے براہ راست سڑک دے دی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کو اب ڈمپنگ گراؤنڈ نہیں جانا پڑتا گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم بھی لگا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کے ماہانہ پٹرول، ڈیزل کے اخراجات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!