کیہال چوک میں تین لاکھ کی چوری کا ڈراپ سین:پڑوسی راجہ عبداللہ گرفتار۔لوٹی گئی رقم اور ڈی وی آربرآمد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ کینٹ کی حدود کیہال چوک میں سیٹھ بلال کی دوکان میں چوری کیس کا ڈراپ سین ملزم گرفتار چوری شدہ رقم برآمد مزید تفتیش شروع، اس ضمن میں پولیس نے بتایا چند روز قبل تھانہ کینٹ کی حدود کہیال میں واقع سیٹھ بلال نامی شخص اپنی دوکان بند کر کے معمول کے مطابق اپنے گھر گیا تو دوکان سے ملحقہ گھر میں رہائش پزیر پڑوسی راجہ عبداللہ ولد راجہ مقبول نے رات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوکان کے گودام کی کھڑکی سے اندر داخل ہوکر تالے توڑ کر سیٹھ بلال کی دوکان میں داخل ہو گیا اور دوکان میں موجود تین لاکھ روپے نقدی اور سی سی ٹی وی سسٹم لے کر رفو چکر ہو گیا۔

جس پر اگلے روز سیٹھ بلال اپنی دوکان کا مین شیٹل کھول کر اندر داخل ہوا تو دوکان میں تین لاکھ روپے نقدی اور دوکان کا ڈی وی آر سسٹم موجود نہیں تھا ہے جس پر دکان مالک کی جانب سے پولیس کو آگاہ کیا جائے تو ایس ایچ او تھانہ کینٹ طاہر سلیم اور اے ایس آئی وحید قریشی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور واقع کی اطلاعی رپورٹ درج کر کے واقع کی تفتیش شروع کر دی گئی اسی دوران واقع کی تفتیش پر اے ایس آئی وحید قریشی نے ملزم عبداللہ کو ٹریس کر کے کہیال سے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا جس پر دوران تفتیش ملزم عبداللہ نے جرم کا اطراف کر لیا اور چوری شدہ رقم کی نشاندہی کی جس پر پولیس نے ملزم کے گھر کے باتھ روم کے روشن دان سے 2لاکھ68ہزار پانچ سو روپے سمیت ڈی وی آر سسٹم برآمد کر لیا ایس ایچ او کینٹ طاہر سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم عبداللہ سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے اہم انکشاف متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!