الیکشن کمیشن ایبٹ آبادنے حکومتی شخصیات اور امیدواروں کو خبردار کردیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) الیکشن کمیشن نے حکومتی شخصیات اور امیدواروں کو خبر دار کیا ہے کہ اگر کسی نے بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اس میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا پر امن اور شفاف انتخابات میں امیدواران کے ووٹرز اور ارکان پارلیمنٹ الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کریں تاکہ سازگار حالات میں پر امن اور شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے تمام قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے پوسٹرز، بینرز سمیت دیگر قوانین کے اندر رہتے ہوئے امیدوار انتخابی مہم چلائیں جبکہ ارکان پارلیمنٹ انتخابی مہم میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی سے باز رہیں ان خیالات کا اظہار  ریجنل الیکشن کمشنر عزیز بہادر، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر و ڈی آر او ذیشان خان، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سردار مظہر، و دیگر نے ایبٹ آباد کی چار تحصیلوں سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو الیکشن قوانین اور ضابطہ اخلاق کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے کیا۔

 اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ایبٹ آباد اشتیاق خان نے کہا کہ پولیس پر امن انتخابات کروانے کیلئے تیار ہے اور اس سلسلے میں پولیس کی نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے اور حساس و نیم حساس پولنگ اسٹیشنز کی بھی نشاندہی کر دی گئی ہے ضرورت پڑنے پر اضافی نفری بھی طلب کی جائے اس موقع پر مختلف جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمنٹ پر الزام لگایا کہ وہ الیکشن میں مداخلت کر رہے ہیں پابندی کے باوجود ترقیاتی سکیموں کے اعلانات کر رہے ہیں اور نوکریوں کے آرڈر تقسیم کر رہے ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگر کسی کے پاس اس قسم کا ثبوت ہے تو وہ ہمارے مانیٹرنگ آفیسر کو فراہم کریں ہم ان کے خلاف ضابطہ اخلاق کے قوانین کے تحت کاروائی کریں گے اور کسی کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے اس موقع پر الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کو خبر دار کیا کہ وہ سٹکرز، پوسٹرزاور بینرز الیکشن کمشین کی جانب سے جاری کر دہ سائز کے مطابق آویزاں کریں اگر اس سے تجاوز کیا گیا تو ان کو اتار دیا جائے گا اور امیدواروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ تمام امیدوار حالات اور ماحول کو سازگار بناتے ہوئے پر امن انتخابات میں ہمارے ساتھ تعاون کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!