بچوں کے خطنے کی مٹھائی مہنگی پڑگئی۔ ڈاکٹرخالد جاوید سمیت چار اہلکاروں کے تبادلے کردیئے گئے۔

ایبٹ آباد (اسپیشل رپورٹر)وویمن چلڈرن ہسپتال بھتہ وصولی ایم ایس عامر اصرار نے غفلت کے مرتکب ڈی ایم ایس وومن چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر خالد جاوید سمیت 4 افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹرانسفر کر دیا ڈی ایچ کیو سے ڈاکٹر نعمت اللہ کو ڈی ایم ایس وومن چلڈرن ہسپتال تعینات کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق 3 روز قبل کاکول کے رہائشی اسد ہارون اپنے بھتیجے کے خطنے کرانے وومن چلڈرن ہسپتال آے تھے جہاں اوٹی ڈیپاٹمنٹ کے ملازمین نے اسد ہارون سے رشوت طلب کی تھی جس کی اسد ہارون نے ویڈیو بنائی تھی اور ثبوت کے ساتھ ایم ایس ڈاکٹر عامر اصرار کو شکایت کی جس پہ ایم ایس نے ڈاکٹر جاوید سرور ڈاکٹر نعمت اللہ اور ڈاکٹر طاہر حبیب پر مشتمل واقعہ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی تھی کمیٹی کے فیصلے کے بعد ایم ایس عامر اصرار نے ڈی ایم ایس ڈبلیو سی ایچ ڈاکٹر خالد جاوید 2خانزیب(سی ٹی اینسیزیا)3محمد زین (او ٹی اٹینڈنٹ)4 محمد جاوید (چوکیدار) کو فوری ٹرانسفر کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال تعینات کر دیا جس کا آفس آرڈر بھی جاری کر دیا گیا۔

ڈاکٹر نعمت اللہ کو ڈی ایچ کیو سے ڈی ایم ایس وومن چلڈرن ہسپتال تعینات کر دیا گیا جبکہ او ٹی معملات کی نگرانی کے لئے ڈی ایچ کیو سے ڈاکٹر فواد احمد خان کو وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال تعینات کر دیا گیا اس موقع پہ ایم ایس کا کہنا تھا ہسپتال کو مثالی ہسپتال بنائیں گے کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا غفلت و کوتاہی کی صورت قابلے قبول نہیں شہری نے ویڈیو کے ساتھ ثبوت دئے جس پہ ایکشن لیا گیا آئندہ بھی ایسی شکایت موصول ہوئیں کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!