یو بی ایل منڈیاں برانچ میں پرانے کمپیوٹرسسٹم کے باعث عملہ صارفین کو گھنٹوں قطاروں میں خوار کرنے لگا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)یو بی ایل منڈیاں برانچ میں پرانے کمپیوٹرسسٹم کے باعث عملہ صارفین کو گھنٹوں قطاروں میں خوار کرنے لگا۔بداخلاق عملہ کے سامنے منیجر یو بی ایل بھی بے بس ہوگئے۔اس حوالہ سے یو بی ایل منڈیاں برانچ آنے والے صارفین نے صحافیوں کو بتایا کہ سوموار کے روزبنک میں پرانے کمپیوٹرسسٹم کے باعث صارفین کو گھنٹوں قطار میں کھڑا کرکے خوار کرنے کے بعد عملہ نے صارفین کو واپس بھیج دیا۔استفسار پر عملہ نے صارفین سے بدتمیزی کی۔بنک منیجر کو شکایت کرنے پر عملہ نے منیجر کی بھی ایک نہ سنی۔صارفین کے مطابق یو بی ایل منڈیاں برانچ میں عملہ نے صارفین سے بداخلاقی معمول بنالی ہے۔عملہ صارفین کی کسی بھی شکایت کو خاطر میں نہیں لاتا۔صارفین نے یوبی ایل کے اعلیٰ حکام سے عملہ کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عملہ کی بداخلاقی کے باعث بنک کی ساکھ متاثرہورہی ہے۔اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو صارفین یو بی ایل منڈیاں برانچ کا رخ کرنا چھوڑ دیں گے اوراپنے کھاتے ختم کردیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!