ناقص کارکردگی پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال عقیل بنگش تبدیل۔

ایبٹ آباد: ناقص کارکردگی پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال عقیل بنگش تبدیل ڈاکٹر مشتاق تنولی نئے ایم ایس ڈی ایچ کیو تعینات نوٹیفکشن جاری۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد تعینات ایم ایس ڈاکٹر عقیل بنگش کی کمزرو گرفت کی وجہ شہر کے وسط میں واقع ڈی ایچ کیو ہسپتال گونا گو مسائل کا شکار تھی ہسپتال میں ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹرز بھی اپنی مرضی سے ہسپتال آتے اور جاتے تھے جس کی وجہ سے ہسپتال آئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا تھا یہ ہی نہیں من پسند ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹر کی ڈیوٹی بھی ان کی من و مرضی کے مطابق لگا کر ان کے لیے آسانیاں پیدا کر دی جاتی تھی اور جو ایم ایس کی من و مرضی کے مطابق نہ چلتا اس کے لیے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کر دیے جاتے تھے زرائع کے مطابق ایم ایس کی ملی بھگت سے ڈاکٹرز مختلف ناقص ادویات بنانے والی کمپنیز کے ساتھ ٹھیکے مارنے اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے زرائع کے مطابق ایم ایس کی ملی بھگت سے وومن چلڈرن ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز بھی ڈیلوری کیسز کے لیے آنے والی مریضوں کو چیک تو سرکاری ہسپتال میں کیا جاتا تھا جبکہ انہیں آپریشن کے لیے پرائیوٹ کلینک میں کہا جاتا جہاں مریضوں سے لاکھوں روپے لے کر آپس میں بھینٹ لیے جاتے تھی اس حوالے سے میڈیا کی نشاندہی اور عوامی شکایات پر محمکہ صحت کے اعلی حکومت نے گزشتہ روز ڈاکٹر عقیل بنگش کو تبدیل کر کے ڈاکٹر مشتاق تنولی کو نیا ایم ایس تعینات کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!