موٹرسائیکل اور مسافر ہائی ایس میں تصادم: دو نوجوان جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) حویلیاں کھوکھر میرا پر ٹیوٹا ہائی ایس اور موٹر سائیکل میں تصادم ضلع اٹک کے رہائشی محمد بلال ولد محمد بشارت ‘ محمد زبیر ولد محمد بشیر موقع پر جان بحق۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تھانہ حویلیاں کی حدود کھوکھر میرا کے مقام پر ٹریفک کا بدترین حادثہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا ٹوٹا ہائی ایس گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان ہوا موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان شدید ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہو گئے حادثے کی اطلاع پاتے ہی ریسکیو 1122 کے اہل کاروں نے پہنچ کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعشیں حویلیاں ہاسپٹل پہنچایا حویلیاں پولیس بھی فوری طور پر موقع پر پہنچی لیکن ٹوٹا ڈراہیور فرار ہو گیا تھانہ حویلیاں نے جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے ورثاء کو تلاش کر کے نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد انکے حوالے کیں اور ایف آئی آر درج کر کے فرار ڈراہیور کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دیے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!