آئی جی خیبر پختونخوا نے ایبٹ آباد شہر میں نئے ایس پی کی تعیناتی کردی۔معطل اہلکاروں کو ضلع بدر کرنے کا حکم۔

ضلع کے دو تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کو معطل کئے جانے کے بعد ان کی جگہ تا حال تعیناتی نہیں کی گئی۔
مانسہرہ سے ایک سب انسپکٹر کو ایبٹ آباد بھیج دیا گیا جسے ایس ایچ اوسٹی لگایا جائے گا جبکہ معطل ایس ایچ او ضلع بدر ہوگا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) آئی جی صوبہ خیبر پختو نخوا نے ایبٹ آباد شہر کے کینٹ سرکل کے تھانوں کیلئے ایس پی کینٹ کی تعیناتی کر دی جبکہ ایبٹ آباد کے دودتھانوں کے ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کو معطل کیے جانے کے بعد ان کی جگہ کوئی تعیناتی نہیں کی گئی مانسہرہ سے ایک سب انسپکٹر کو ایبٹ آباد بھیج دیا گیا جسے ایس ایچ اوٹی لگایا جائے گا جبکہ معطل ہونے والے ایس ایچ اوسٹی کو ضلع بدر کیا جائے گاڈی آئی جی ہزارہ نے ہزارہ کے تمام اضلاع کے ایس ایچ اوز کا ریکارڈ طلب کر لیا ایس ایچ اوز کو ادھر ادھر دوسرے ضلعوں میں تبدیل کیا جائے گا اگلے چند دنوں کے اندر ایبٹ آباد سمیت دیگر اضلاع سے بھی ایس ایچ اوز کے تبادلے اور ان کیخلاف کاروائی متوقع ہے ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان نے گزشتہ روز ایبٹ آباد میں پولیس سے متعلق شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایبٹ آباد کے دو تھانوں تھانہ سٹی کے ایس ایچ اوز،تھا نہ میر پور کے ایس ایچ اوعلی خان اور ڈی ایس پی میر پور راجہ محبوب کو معطل کر دیا گیا ان کی جگہ ابھی تک کسی کی تعیناتی نہیں کی گئی۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے ہزارہ کے تمام اضلاع کے ایس ایچ اوز کا ڈیٹا طلب کیا ہے جس کے بعد اچھی شہرت نہ رکھنے والے اور جرائم پیشہ عناصر سے ساز باز رکھنے والے ایس ایچ اوز کو دوسرے اضلاع میں تبدیل کیا جائے گا تھانہ سٹی ایبٹ آباد میں کیڈٹ نواز کے معطل ہونے کے بعد مانسہرہ سے سب انسپکٹر فیصل خان تنولی کو ایبٹ آباد بھیج دیا گیا ہے جنہیں ایس ایچ اوسٹی لگایا جائے گا معطل ہونے والے ایس ایچ اوسٹی کو ضلع مانسہرہ نے بھی لینے سے انکار کر دیاڈی آئی جی ہزارہ اگلے چند دنوں کے اندر مزید ایس ایچ اوز کیخلاف بھی کاروائی کرینگے۔ ان کی پہلی کاروائی کے بعد ہزارہ بھر میں پولیس کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر میں بھی کھلبلی مچ گئی ہے جبکہ آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈا پور نے ایبٹ آباد شہر کے تھانوں کیلئے ایس پی کینٹ کی تعیناتی بھی کر دی ہے۔پی ایس پی عمر کو ایس پی کینٹ ایبٹ آباد تعینات کر دیا گیا ہے جو پیر کو اپنے عہدے کا چارج لیکر کام شروع کر دینگے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!