یوٹیلٹی سٹورز پر 20 کلو آٹا 1544 روپے مہنگا۔

اب 10 کلو آٹا 1420 اور 20 کلو آٹا 2840 روپے میں ملے گا سبسڈی واپس۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پٹرولیم مصنوعات کے بعد نگراں حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی واپس لینے سے 20 کلو آٹا 1544 روپے مہنگا ہو گیا۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر عام صارفین کیلئے آئے کے 10 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 772 روپے اضافہ کیا گیا جبکہ آٹے کی قیمت ملک میں آٹے کی اوسط قیمت سے بھی زیادہ ہوگئی۔ سٹورز پر عام صارفین کیلئے آٹے کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی جس کے مطابق اب 20 کلو آٹا 2840 روپے کا ملے گا۔ 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 2824.73 روپے ہے۔ صارفین کیلئے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 1420 روپے مقرر کر دی گئی جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت صارفین کیلیے آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 648 روپے ہے۔ اس سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی کے ساتھ 20 کلو آٹا 1296 روپے کا تھا۔ گزشتہ ہفتے بی آئی ایس پی کے سوا باقی صارفین کیلیے سبسڈی ختم کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!