جائیداد اور جیولری کی خرید و فروخت کیلئے شرائط مزید سخت:بغیر تصدیق کے خرید و فروخت پر پابندی۔

جیولرز ڈیلرز اور محکمہ مال کونئی پالیسی سے آگاہ کر دیا گیا۔وفاقی حکومت کا مشکوک صارفین کے بارے میں رپورٹ نہ کرنے پر بھاری جرمانہ اور پابندیاں لگانے کا فیصلہ۔
پشاور(وائس آف ہزار) پشاور سمیت صوبہ بھر میں خریداروں کی جانچ پڑتال کے بغیر جیولری اور جائیداد وغیرہ کی خرید و فروخت کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کرتے ہوئے بغیر تصدیق کے خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اس سلسلے میں ایف بی آر پشاور کی جانب سے اندر شہر اور پشاور صدر سمیت صوبہ بھر کے جیولر کوئی پالیسی سے آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ جائیداد کی خرید و فروخت کے حوالے سے ڈیلرز اور محکمہ مال کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے صارفین کی جانچ پڑتال کے بغیر جائیداد اور جیولری کی خرید و فروخت کرنے والے مشکوک صارفین کے بارے میں فائنانشل مانٹیرنگ یونٹ اور ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈی این ایف بی پیز کو رپورٹ نہ کرے والے جیولرز، رئیل سٹیٹ ایجنٹس اور پراپرٹی ڈیلرز پر بھاری جرمانہ اور پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!