گلیات کے سیاحتی مقامات پر منشیات فروخت کرنیوالا صوبہ خان ایک کلوچرس سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد:گلیات کے سیاحتی مقامات پر منشیات فروخت کرنیوالا صوبہ خان ایک کلوچرس سمیت گرفتار۔ پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق نملی میرا کا رہائشی محمد شاہین عروف صوبہ خان گلیات کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں پر چرس، شراب وغیرہ فروخت کرتا چلا آرہاہے۔ صوبہ خان کی وجہ سے نہ صرف گلیات بلکہ نملی میرا میں بھی بہت سے نوجوان منشیات کے عادی بن چکے ہیں۔

تھانہ بگنوتر کے ایس ایچ اوز صوبہ خان کیخلاف کارروائی میں ناکام رہے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ بگنوتر کے ایس ایچ او علی خان نے مخبرخاص کی اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے صوبہ خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ایک کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کیخلاف تھانہ بگنوتر میں زیر دفعہ نائن ڈی پی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!