اراضی کے تنازعہ پرقتل کئے جانیوالے آصف عباسی قتل کیس کا راضی نامہ ہوگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ بگنوتر کی حدود باغ میں مشہور آصف عباسی قتل کیس کا راضی نامہ کروا دیا گیا دونوں خاندان جرگہ میں بغلگیر ہو گے،جماعت اسلامی کے رہنما عبدالرزاق عباسی کی رہائش گاہ پر جرگے میں علاقہ کے معززین پیر آف طوری شریف،ڈی پی او کوہستان ملک سلیمان خان ناظمین کونسلرز مانسہرہ ٹریڈ یونین کے نمائندے تنظیم اعوان پاکستان کے جنرل سیکرٹری گلفام اعوان داتا مانسہرہ سے سید غیاث الدین اور دیگر درجنوں افراد نے شرکت کی اور دونوں خاندانوں نے ایک دوسرے کو معاف کردیا اوردعا کروائی گئی کہ آئندہ دونوں خاندان میں اللہ پاک اتحاد واتفاق پیدا کریباغ کا نوجوان آصف عباسی کو ملک شکیل اعوان صدر ال ٹریڈرز مانسہرہ کے بھائیو ں نے زمین کے تنازعہ پر قتل کر دیا تھا 3 جوان زخمی ھوئے تھے،عبدالرزاق عباسی اور سابق ڈی پی اوکوہستان ملک سلیمان،سید غیاث الدین شاہ کی کوشش سے راضی نامہ باغ عبدالرزاق عباسی کے حجرہ میں بڑی تعداد میں عمائدین علاقہ کی موجودگی میں ہو گیا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!