جسٹس وقارسیٹھ کی خدمات کو مدتوں یادرکھاجائیگا: سیشن جج فضل سبحان/سینئرسول جج اشتیاق۔

ایبٹ آباد:چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ ناگہانی وفات پرڈسٹرکٹ جوڈیشری ایبٹ آباد کی مسجد میں فاتحہ خوانی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا فاتحہ خوانی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،سول ججزز کلرک برادری سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ گزشتہ کچھ دنوں سے بیماری کے باعث کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال میں زیر علاج تھے مگر وہ صحتیاب نہ ہو سکے اور گزشتہ روز خالقِ حقیقی سے جا ملے انکی وفات پر بروز جمعہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری ایبٹ آباد کی مسجد میں فاتحہ خوانی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا فاتحہ خوانی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،سول ججزز کلرک برادری سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فضل سبحان کا کہنا تھا کہ سیٹھ وقار کی عدلیہ کے لیے سر انجام دینے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا سیٹھ وقار انصاف پسند انسان تھے انہوں نے اپنے دور میں بڑے بڑے نامی گرامی سیاستدانوں کے خلاف اپنے فیصلہ سناتے ہوئے انصاف کی سربلندی کی انکے انصاف پر مبنی فیصلوں سے اس ملک میں ہمیشہ انصاف کی بلادستی ہوئی۔

اس موقع پر سینئر سول جج اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ جسٹس وقارسیٹھ کی وفات سے پیدا ہونے والاخلاء مدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔انکی خدمات ہمارے لیے اور انصاف کی بالادستی کے لیے ایک مثال ہیں سیٹھ وقار جیسی اعظیم ہستی شاہد ہی عدلیہ کو صدیوں تک مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!