سالوں بعد ایبٹ آباد پولیس کے منشیات کے کیس میں منشیات فروش کو تین سال قیدپانچ لاکھ جرمانے کی سزا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد پولیس کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشوں کیخلاف آئے روز مقدمات درج ہوتے رہتے ہیں۔ کیس اتنے کمزور تیار کئے جاتے ہیں کہ چند روز بعد منشیات فروش نہ صرف ضمانتوں پر رہا ہو جاتے ہیں۔ بلکہ دوران سماعت ناقص تفتیش کی بدولت جرم ثابت نہ ہونے پرمنشیات فروش باعزت بری ہو جاتے ہیں۔
کئی سالوں بعد شعبہ تفتیش کی اچھی تفتیش کی بدولت جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 03 سال قید 05 لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا گیا۔غلام عباس عرف مدنی ولد محمد شفیق سکنہ محلہ قصاب حویلیاں سے مورخہ 26 مئی 2021 کو سیالی گراؤنڈ کے مقام سے 1457 گرام چرس اور 515 گرام ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔ کیس کی سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر غلام عباس کو تین سال قید بامشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!