ایبٹ آباد‘بدترین حادثے میں حسام شوکت جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سرکل بکوٹ کے گاوں مولیا محلہ کہوئی کے مقام پہ کار حادثہ۔ ایک جان بحق ایک زخمی۔ کار نمبرRIP2450 کہوئی کے مقام سے سینکڑوں فٹ نیچے گر گئی جس میں سوار حسام شوکت جان بحق جبکہ مصطفی خورشید شدید زخمی ہوگئے۔جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں حسام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ زخمی مصطفی خورشید کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیاگیا۔۔۔حسام شوکت بہنوں کا اکیلا بھائی تھا۔ جبکہ آج حسام کے کزن کی شادی بارات بھی تھی۔ مرحوم کی اچانک موت پہ ہر آنکھ اشکبارآنکھوں کے ساتھ سپردخاک اور علاقہ میں سوگ کا عالم ہے۔۔یاد رہے کہ اسی مقام سے کچھ عرصہ قبل بھی جیپ حادثہ ہوا تھا جس میں کئی افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!