کینٹ الیکشن تبدیلی سرکار کے خلاف عوام کا ٹریلر تھا: ڈاکٹرشائستہ جدون۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماء ڈاکٹرشائستہ جدون نے کہا ہے کہ کینٹ الیکشن رزلٹ نے ثابت کر دیا کہ عوام مہنگائی بیروزگاری اور یوٹرن سے تنگ آ چکے ہیں اور ملک میں حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں۔عوام نے کینٹ بورڈ الیکشن میں اپنے ووٹ کے ذریعے تبدیلی کو مسترد کر دیا ہے ملک بھر کے کینٹ میں مسلم لیگی امیدوارں کی فتح آنے والے وقتوں میں مسلم لیگی حکومت کی نوید ہے، میاں محمدنواز شریف ہی عوام کی امیدوں کا محور و مرکز ہیں نواز شریف عوام کے دلوں پر راج کرتے رہے ہیں اور مسلم لیگ ن کے سربراہ کو ناکردہ جرم کی سزائیں دی جا رہی ہے میاں نواز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کئے ہوئے تھے لیکن کچھ قوتوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی تھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

ڈاکٹرشائستہ جدون نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن ہونے سے روکنے کی کوشش کی لیکن عوام ان کی اصلیت جان چکی ہے اور انشاء اللہ آنے والے جنرل الیکشن میں تبدیلی کے جھوٹے دعوئے داروں کو عوام اپنے ووٹوں سے مسترد کر دیں گے، کینٹ الیکشن تبدیلی سرکار کے خلاف عوام کا ٹریلر تھا۔ جنرل الیکشن میں پوری فلم عوام ریلیز کریں گے اور اس تبدیلی سرکار سے جان چھڑائیں گے ڈاکٹر شائستہ جدون نے کہا کہ ملک میں سونامی کے نام پر تباہی مچائی گئی ہیں اور مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کے بجائے نااہل حکمرانوں نے عوام پر آئے روز مہنگائی کے وار جاری رکھے ہوئے ہیں کبھی پٹرول بم گرایا جاتا یے تو کبھی گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے بم گرایا جاتا یے تو کبھی ٹیکسزز کے ہیر پھیر میں عوام کو جھکڑنے کی کوششیں کی جاتی ہے یوٹرن سرکاری نے ملک سے غربت کے خاتمے کے بجائے غریب ختم کرنے پر زور دیا ہوا ہے اور عوام حکومتی نااہلی کے باعث آئے روز مہنگائی اور بیروزگاری سے تک خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!