سماجی نوجوان رہنما طارق خان کی والدہ مختصرعلالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

لوئر تناول(جہانگیر شاہ)سابق تحصیل ممبر یوسی کوٹھیالہ سابق کونسلر یوسی کوٹھیالہ سماجی نوجوان رہنما طارق خان کی والدہ ریٹائرڈ ٹیچر معروف سماجی رہنمامختصرعلالت کے بعد پنڈکرگو خان میں انتقال کرگئیں نماز جنازہ میں محکمہ ایجوکیشن محکمہ جنگلات سیاسی و سماجی رہنماؤں کے علاوہ درو دراز سے آئے عوام کے علاوہ مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق کوٹھیالہ سے سابقہ تحصیل ممبر تاج مبارک خان سابقہ کونسلر شوکت تنولی محکمہ جنگلات کے ملازم اشتیاق خان کی ہمشیرہ پنڈکرگوخان کی مشہور و معروف شخصیت مرحوم حوالدار فقیر محمد کی بہو نوجوان سماجی رہنما طارق اقبال خان تنولی کی والدہ مختصر علالت کے بعد پنڈ کرگو خان میں انتقال کرگئیں۔

مرحومہ انتہائی شفیق ملنسار خداترس شخصیت کی مالک تھیں مرحومہ نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کے لیئے وقف کررکھی تھی مرحومہ محکمہ ایجوکیشن میں مختلف سکولوں میں اپنے فرائض منصبی بھی سر انجام دیتی رہی ہیں مرحومہ کی ناگہانی موت پر ہر آنکھ اشکبار اور علاقے کی فضا سوگوار رہی مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان پنڈ کرگوخان میں سپرد خاک کیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی رہنماؤں محکمہ ایجوکیشن محکمہ جنگلات کے علاوہ اعلی افسران و ملازمین دور دراز سے آئی عوام کے علاوہ اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!