ایبٹ آباد پولیس کو مطلوب مفروربگا کی موت پولیس مقابلے میں کیوں ہوئی؟ تفصیلات جاری۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ ناڑہ کی حدود مجوہاں میں بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ بگا ولد گل زمان کی اپنا ہی 02 مہینے کا نواسہ اسلحے کی نوک پر اغواء کر لیا، بچے کے والدین کی درخواست پر ملزم کے خلاف تھانہ ناڑہ میں مقدمہ درج۔دوماہ کے بچے کی بازیابی کے سلسلے میں ناڑہ پولیس کی ایڈیشنل ایس ایچ او کی نگرانی میں کاروائی، ملزم کی دیگر 04 ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پر فائرنگ، پولیس کی دفاعی حکمت عملی، بچہ بازیاب، ملزم بگا کی لاش 01 عدد رپیٹر 12 بور، 01 عدد پستول 30 بور معہ کارتوس برآمد دیگر ساتھی فرار، ملزمان کے خلاف تھانہ ناڑہ میں ایڈیشنل ایس ایچ او کی مدعیت میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے اور ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر مقدمہ درج مزید تفتیش جاری

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مورخہ 15 اپریل 2022 کو تھانہ ناڑہ کی حدود مجہوہاں میں بگا ولد گل زمان نے اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنی حقیقی بیٹی مسمات ص کا دوماہ کا بیٹا عبدالرحمن اسلحہ کی نوک پر اغواء کر لیا اور قریبی پہاڑیوں میں روپوش ہو گیا مدعیہ کی رپورٹ پر تھانہ ناڑہ میں ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 103 جرم 363/34 پی پی سی کے تحت درج رجسٹرڈ کیا گیا ملزم کی گرفتاری اور بچے کی بازیابی کے حوالے سے تھانہ ناڑہ پولیس نے ایڈیشنل ایس ایچ او نزیر خان کی قیادت میں ناڑہ کی حدود مجوہاں کی پہاڑیوں میں کاروائی کی اس دوران ملزم بگا نے اپنے بیٹے ابرار اور تین نامعلوم افراد کے ہمراہ پولیس پارٹی پر فائر کھول دیے پولیس پارٹی نے دفاعی اور ذمہ دارانہ حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 02 ماہ کا بچہ بازیاب کروا لیا جبکہ ملزم کی لاش اور اس کے ہمراہ 01 رپیٹر، 01 پستول معہ بھاری مقدار میں کارتوس برآمد کرتے ہوئے لاش کو مزید کاروائی کے لیے حویلیاں ہسپتال منتقل کیا گیا اور ملزمان کے خلاف تھانہ ناڑہ میں پولیس پارٹی پر جان سے مارنے کی غرض سے فائرنگ کرنے اور ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر زیر دفعہ 324/353/34 پی پی سی 15AA کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے مزید ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں بگا کے خلاف تھانہ ناڑہ میں مورخہ 09 اکتوبر 2015 میں محمد نزیر ولد حسن خان سکنہ مجہوہاں کو ڈرانے دھمکانے کی غرض سے فائرنگ کرنے پر جرم 506/427 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج ہو چکا اسی طرح مورخہ 14 دسمبر 2015 کو تھانہ ناڑہ میں شیر زمان ولد گل زمان سکنہ میرا بالا کی بیل چوری کے الزام میں مذکورہ ملزم کے خلاف بجرم 379/34/411 پی پی سی مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم کے قبضے سے بیل برآمد کرتے ہوئے جیل روانہ کیا گیا جبکہ مورخہ 04 ستمبر 2015 کو تھانہ ناڑہ کی حدود مجہوہاں میں ایک خاتون کو جان سے مارنے کی کوشش کے دوران اسلحہ آتشین سے فائرنگ کر کے زخمی کرنے پر جرم 324/512 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا ایک اور واقعے میں ملزم بگا جب گزشتہ مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا تو جنوری 2016 میں مجرم اشتہاری کی گرفتاری کے سلسلے میں سرچ سٹرائیک آپریشن کے دوران بگا نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی اور ایک کانسٹیبل کو زخمی کیا جس پر مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 10 جرم 324/353/34 پی پی سی، محرر تھانہ ناڑہ کی مدعیت میں درج رجسٹرڈ کیا گیا اسی طرح مورخہ 19 جنوری 2016 کو اس وقت کے ایس ایچ او تھانہ ناڑہ مہتاب نزیر نے ملزم کو پستول تیس بور معہ کارتوس گرفتار کر کے مقدمہ علت 12 جرم 15AA کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!