ایبٹ آباد‘سابق فوجی جوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)تھانہ شیروان کی حدود لکھالہ میں سابقہ ریٹائرڈ فوجی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شیروان بمعہ نفری موقع پر پہنچ نعش کو پوسٹمارٹم کے لیئے ڈی ایچ کیو روانہ کیا جسے بعد ازاں پوسٹمارٹم کگ بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا واقع زمین کا تنازعہ بتایا جارہا ھے ملزم کی گرفتاری کے لیئے پولیس نے چھاپہ زنی کا سلسلہ شروع کردیا ہے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا:ایس ایچ او شہریار کا دعویٰ۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ شیروان کی حدود حال لکھالہ میں زمین کے تنازعے پر سابق ریٹائرڈ فوجی فارق ولد معروف ساکنہ حال کو مختیار ولدشاہزمان ساکنہ حال نے گولیاں مارکرقتل کردیا ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ایس ایچ او تھانہ شیروان شہریار خان OII ارشد خان جدون اے ایس آئی طاہر خان انچارج پولیس چوکی پھوہار شکیل احمد آئی ایچ سی ماجد شاہ بمعہ نفری موقع پر پہنچ گئے نعش کو قبضہ پولیس کرکے پوسٹمارٹم کے لیئے ڈی ایچ کیو روانہ کیا جسے بعد پوسٹمارٹم کے بعد ورثاہ کے حوالے کردیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق واقع زمین کا تنازعہ ھے زمین کی وجہ سے دونوں فریقین میں توں تکرار ہوئی جس پر مختیار ولد شاہزمان نے فاروق کو گولیاں مار کرقتل کیا ملزم کی گرفتاری کے لیئے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپہ زنی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ایس ایچ او شیروان شہریار نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!