کمشنر آفس کی اسسٹنٹ آفیسر ثوبیہ عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار۔

ایبٹ آباد:کمشنر آفس کے اسسٹنٹ آفیسر لوکل گورنمنٹ ہزارہ ڈویژن کو پولیس کو تھپر مارنا مہنگا پڑ گیا۔عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ 16 جولائی کو کمشنر آفس کی اسسٹنٹ آفیسر ثوبیہ دختر شاہزمان کسی کیس میں سیشن عدالت میں پیش ہورہی تھی جس پر سیشن عدالت کے باہر کھڑے پولیس اہلکار واجد نے انکو روکا تو چیکنگ کے لیئے لیڈی روم میں جانے کا بولا تو اسسٹنٹ آفیسر لوکل گورنمنٹ ہزارہ ڈویژن آپے سے باہر ہوگئی اور پولیس کانسٹپل واجد کو تھپر مار ڈالا۔

جس پر پولیس کانسٹپل کی طرف سے ملزمہ ثوبیہ دختر شاہزمان سکنہ رحمت آباد کھڑیاں کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہوا تھا ملزمہ ثوبیہ نے عدالت سے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی گزشتہ روز عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر پولیس نے ملزمہ ثوبیہ کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا ملزمہ کے خلاف تھانہ سٹی میں زیر دفعہ 186.506 درج ہوا تھا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!