ایبٹ آباد: ضلعی انتظامیہ نے نواں شہر میں کنال سے زائداراضی سے ناجائز قبضہ ختم کروا دیا۔

تجاوزات مافیا نے محکمہ سوئی گیس کی زمین پر غیر قانونی تجاوزات قائم کر رکھی تھی تجاوزات کیخلاف کاروائیاں جاری رہیں گی: تقلین سلیم۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)نواں شہر سرکل میں سوئی گیس کی زمین پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائی، 3 کنال سے زائد زمین واگزار کروائی گئی اسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر تقلین سلیم کی زیر نگرانی نواں شہر ایریا میں سوئی گیس کی زمین پر قبضہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ کاروائی کے دوران سوئی گیس کی 3 کنال سے زائد زمین کو واگزار کروایا گیا۔ اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ققین سلیم ایس این جی پی ایل افسران، ریونیوسٹاف موقع پر موجود رہے اور تجاوزات کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے قبضہ ختم کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ شہر بھر کے ساتھ ساتھ پانی کی گزرگاہوں، قبضہ مافیا اور نالوں پر تجاوزات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ شہری اپنے مسائل، شکایات اور قیمتی آرا سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم پر مطلع کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!