محبوب شہزاد قتل کیس کا راضی نامہ ہو گیا۔ دونوں فریقین بغلگیر ہو گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) بانڈہ سید خان قتل کیس کا ڈی آرسی حویلیاں کی کاوشوں سے راضی نامہ طے،فریقین بغلگیر، فریقین اول نے فریق دوئم کو فی سبیل اللہ معاف کردیا۔19اپریل2022کو بانڈہ سید خان میں اچانک توں تکرار پر جھگڑا شروع ہوا جس میں ملزمان خاور خان اور ولد ریاض خان،ہاشم خان ولد چن فیاض خان ساکنان بانڈہ سید خان نے محبوب شہزاد ولد امجد خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کی تھانہ حویلیاں میں ایف آئی آر درج کی گئی مذکورہ قتل کیس کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی تھی ڈی آرسی حویلیاں نے دونوں فریقین کے مابین دشمنی ختم کرنے کیلئے مداخلت کی اور راضی نامہ کی کوششوں میں کامیابی حاصل کرلی جس کے بعد روبرو جرگہ فریقین نے ایک دوسرے کوفی سبیل اللہ معاف کرکے گلے لگا لیا۔

اس کیس میں ڈی آر سی حویلیاں کو ڈی آئی جی ہزارہ، ڈی پی او ایبٹ آباد، ڈی ایس پی حویلیاں اورایس ایچ او حویلیاں کابھرپور تعاون حاصل رہا جس پر چیئرمین ڈی آر سی حویلیاں سلیم خان جدون نے پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا۔ممبر ڈی آر سی حویلیاں کرنل (ر) ملک عابد، وی سی چیئرمین جاوید خان، مولانامفتی آصف،وی سی چیئرمین ملکاں ابرار خان، دہمتوڑ شیر خان جدون، سابق ناظم اورنگزیب خان آف دہمتوڑ بھی موجود تھے۔جبکہ عوام بالخصوص اہلیان بانڈہ سید خان نے چیئرمین ڈی آر سی حویلیاں سیلم خان جدون، ممبران ڈی آر سی حویلیاں، کنونیئر وقار خان جدون اورپولیس کو خراج تحسین پیش کیا چیئرمین ڈی آر سی حویلیاں سلیم خان جدون نے کہا کہ ڈی آر سی حویلیاں اس سے قبل بھی قتل کے 37کیسز میں راضی نامہ کروایا جوناقابل یقین عمل ہے اس کے علاوہ عدم آبادی، لین دین، اراضی، جھگڑے فساد وغیرہ کے ہزاروں معاملات بھی نمٹائے اورسرکل حویلیاں میں امن وامان کے حوالے سے اپنا بھرپور کردارادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!