ظلم و نا انصافی کی انتہاء: ایبٹ آبادیونیورسٹی کے فوت شدہ ملازم کی بیوہ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور دس ماہ بعد بھی پنشن نہ مل سکی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تحریک انصاف کا انصاف ظلم و نا انصافی کی انتہاء: ایبٹ آبادیونیورسٹی کے فوت شدہ ملازم کی بیوہ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور دس ماہ بعد بھی پنشن نہ مل سکی۔ مرحوم صابر حسین 2006ء میں ہزارہ یونورسٹی مانسہرہ میں بطورِ ڈرائیور بھرتی ہوئے تھے اور بعد ازاں ابیٹ آباد یونیورسٹی بننے کے بعد اُن کی ٹرانسفر ایبٹ آباد یونورسٹی میں ہو گئی تھی۔ صابر حسین مورخہ 13 فروری 2022 کو فوت ہوئے اور آج دس ماہ گزرنے کے بعد بھی ان کی بیوہ کو پنشن نہیں مل سکی۔ ملازم کی بیوہ اور بچے دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے۔ ہر روز فنانس آفس اور رجسٹرار آفس سے نئی تاریخ دی جاتی ہے۔یاد رہے بیوہ کی طرف تمام قانونی کاغذات جون میں جمع کرائے جا چکے ہیں اور ہزارہ یونیورسٹی کی طرف سے صابر حسین کی تمام واجبات چیک نمبر 74846222 اور چیک نمبر 39401292 کے تحت ماہ جون میں بھیج دیے گئے ہیں۔ متاثرین کی اربابِ اختیار سے نوٹس کی اپیل۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!