کورونا وائرس: ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن لگے مریضوں کو سی ٹی سکین کیلئے باہربھجوایاجانے لگا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے پھیپھڑوں کی حالت کا پتہ چلانے کے لیے آکسیجن لگے مریضوں کو ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین خراب ہونے کی وجہ سے باہر پرائیویٹ جہگوں پر بھیجا جانے لگا جس کی وجہ سے مریض اور ان کے لواحقین کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے کورونا مریض اور ان کے اہلخانہ سراپا احتجاج بن گئے انہوں نے ہسپتال میں کورونا وارڈ کے قریب سی ٹی سکین مشین لگانے کا مطالبہ کیا ہے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کافی مدت سے سی ٹی سکین مشین خراب ہے کورونا وائرس کے مریضوں کے پھیپھڑوں کی حالت کا پتہ چلانے کے لیے سی ٹی سکین کیا جاتا ہے۔
.
ہسپتال میں سی ٹی سکین خراب ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس کے آکسیجن لگے مریضوں کو ان کے لواحقین پرائیویٹ طور پر سی ٹی سکین کروانے کے لیے مجبور ہیں کورونا وائرس کے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات اور اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے کورونا وائرس کے مریضوں اور ان کے لواحقین نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کے وارڈ کے قریب سی ٹی سکین مشین لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!