ایس ایچ او سٹی کی کارروائی: دوموٹرسائیکل چور گرفتار۔ تین موٹرسائیکلیں برآمد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد پولیس تھانہ سٹی ایس ایچ او سردار واجد کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی 02 موٹر سائیکل چور 03 موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار۔پاوا گاوں، شملہ پہاڑی اور ہائی سکول نمبر چار کے سامنے سے چوری ہونے والی موٹر ساکل برآمد کر لیے گئے جبکہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ایک چوری شدہ موٹر سائیکل کے سپئیر پارٹس بھی قبضہ پولیس کر لیے گئے گرفتار ملزمان ولید شاہ ولد اسماعیل شاہ سکنہ کوٹھیالہ اور نصیر احمد ولد محمد رفیق سکنہ سندوگلی کے خلاف مقدمات درج تفتیش شروع، یاد رہے ملزم ولید شاہ گزشتہ دنوں موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں پولیس نے حراست میں لیا تھا سابقہ مقدمہ میں عدالت سے رہائی کے بعد ملزم ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ایس ایچ او سٹی سردار واجد نے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کیے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!