ایبٹ آباد میں افغانیوں نے پاکستانی شناختی کارڈبنالئے۔کروڑوں کی جائیدادیں بھی خرید لیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد میں افغان مہاجرین کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ۔ کروڑوں کی جائیدادیں اور نادرا کے شناختی کارڈ بھی بنوالئے۔ ذرائع کے مطابق ضلع ایبٹ آباد میں افغان مہاجرین کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ قیمتی گاڑیوں میں گھومنے والے ان افغانیوں کے پاس پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟ یہ ایبٹ آباد کے سادہ لوح لوگوں کے لئے ایک بہت بڑا سوالیہ نشان بنا ہوا ہے؟

ذرائع کے مطابق منڈیاں، جناح آباد، سرسیّدکالونی، کاغان کالونی، سپلائی اور شہر کے دیگر علاقوں میں افغان مہاجرین نے جائیدادیں بنا لی ہیں۔ ان افغانیوں کے پاس پاکستانی قومی شناختی کارڈ بھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بہت سے افغان شہری سرکاری محکموں میں بھی کلیدی عہدوں پر تعینات ہیں۔

اس وقت ایبٹ آباد میں مقامی لوگوں کے پاس اتنی گاڑیاں اور پیسہ نہیں ہے جتنا کہ افغانیوں کے پاس ہے۔ اس ضمن میں بعض لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایبٹ آباد شہر میں افغانیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کسی بھی وقت سیکورٹی اور امن و امان کے مسائل پیدا کرسکتی ہے۔ اس لئے متعلقہ ادارے افغانیوں کے انخلاء کے لئے مؤثر اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!