کینٹ انتظامیہ بھتوں کے عوض خاموش: اسسٹنٹ کمشنر نے پھل گلاب روڈ سے مہنگی چیزیں فروخت کرنیوالے اکیس دوکانداروں کو حوالات کی سیر کروادی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) کینٹ انتظامیہ بھتوں کے عوض خاموش: اسسٹنٹ کمشنر نے پھل گلاب روڈ سے مہنگی چیزیں فروخت کرنیوالے اکیس دوکانداروں کو حوالات کی سیر کروادی۔بھاری جرمانے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ نے رمضان المبارک میں گرانفروشوں کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی۔ کینٹ بورڈ کا فوڈ انسپکٹر مبینہ بھتوں کے عوض خاموش تماشائی بنا رہا۔ شہریوں کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر تھری امین الحسن نے پھل گلاب روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے مہنگی اشیاء فروخت کرنے والے اکیس دوکانداروں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا اور ان پر بھاری جرمانے عائد کردیئے۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے مقامی لوگوں کی مدد سے ٹیسٹ پرچیز کے بعد کارروائی عمل میں لائی۔اور ناجائز منافع خوری پر پھل گلاب روڈ منڈیاں اور ملحقہ ایریا سے 21 دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں پابند سلاسل کیا اور بھاری جرمانے عائد کیے۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے کہاہے کہ وہ مرستیال ایپ، پاکستان سٹیزن پورٹل یا ضلعی کنٹرول روم پر اپنی شکایات سے ہمیں تفصیل سے مطلع کریں تاکہ متعلقہ دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی یقینی بنائی جائے۔
ضلعی کنٹرول روم: 09929310553

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!