ایبٹ آباد میں تمام گرلز کمیونٹی سکولز کو باقاعدہ ڈیجٹلازڈ کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) خیبر پختونخواہ حکومت ریفارمز پالیسی کے تحت ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر انتظام چلنے والے تمام گرلز کمیونٹی سکولز کو باقاعدہ ڈیجٹلازڈ کر دیا گیا ہے۔ جس پر تمام GCS ٹیچرز کو مرحلہ وار ٹریننگ دی جارہی ہے جس کے مطابق اضلاع میں ٹریننگ شروع ہو کر دی گئی ہے جو ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔ ضلع ایبٹ آباد میں 72 گرلز کمیونٹی سکولوں میں 95 ٹیچرز 5000 ہزار طالبات کو تعلیم دے رہی ہیں ایم ڈی ضریف المعانی،کی محنت اور کاوش سے پہلے مرحلے میں ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن نے ووچر سکیم اور گرلز کمیونٹی سکولز کو باقاعدہ ڈیجٹلازڈ کردیا ہے۔اور اب گرلز کمیونٹی سکول پر کام جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد نے بھی گرلز کمیونٹی سکول کو ڈیجٹلائز کرنے کے لئے ٹیچرز کو EMISسافٹ وئیر پر ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا۔

جس کی افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل کمشنر ایبٹ آباد طارق اللہ، پروفیسر حمید اللہ اور ڈسٹرکٹ فنانس آفیسر شیراز ایبٹ آباد نے شرکت کی۔ٹریننگ سیشن سے خطاب کر تے ہوئے اے ڈی سی صاحب نے کہا کہ اس دور جدید میں اپنے تمام سکولز کو ڈیجٹلائز کرنا ای ایس ای ایف کا احسن اقدام ہے،اس سسٹم سے مسائل تقریبا ختم ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ ٹریننگ سیشن میں ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ایبٹ آباد ندیم نے کہا کہ ڈیجٹلائزیشن کے اس عمل سے ایک طرف تعلیمی نظام بہتر ہو جائے گا تو دوسرے طرف اساتذہ کے مسائل بروقت حل ہونے میں اور بچوں کے تعلیم و تربیت ہر بھی بہتر اثر پڑے گا۔ اور ساتھ جناب پروفیسر حمید اللہ نے بھی دور جدید کے تعلیمی ضروریات پر روشنی ڈالی۔ ضلع ایبٹ آباد میں 72 گرلز کمیونٹی سکول ہے جس میں 95 ٹیچرز علم کی روشنی پھیلا رہی اور 5000 تک کے بچے ان کمیونٹی سکول میں داخل ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!