یوٹیلیٹی سٹور ایبٹ آباد سے چوری شدہ سرکاری گھی اور چینی اٹک لے جانیوالے ملزمان گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد مافیا بے لگام ذمدار محکمے خواب خرگوش میں اگر سب پولیس نے کرنا ہے تو باقی محکموں کے افسران لاکھوں روپے تنخواہیں کس بات کی لے رہے ہیں ایبٹ آباد پولیس کی کامیاب کاروائی۔یوٹیلیٹی سٹور سے چوری شدہ سرکاری گھی اور چینی برآمد ملزمان گرفتار اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی سٹور سے چوری شدہ سرکاری گھی اور چینی برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق رمضان شریف کے آتے ہی ایک خاص گروہ یوٹیلیٹی سٹوروں سے سرکاری گھی اور چینی یوٹیلیٹی سٹور کے عملے کی ملی بھگت سے غائب کر کے مختلف شہروں میں مہنگے داموں فروخت کرتے رہے ہیں گزشتہ روز دوران چیکنگ سزوکی کیری ڈبہ نمبرRI879 کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر تلاشی لی گئی جس سے سرکاری گھی 750کلو اور 3 بوری سرکاری چینی برآمد کی۔ کیری ڈرائیورطارق محمود ولد اشرف سکنہ حسن ابدال اور وقار علی ولدمحمد حنیف سکنہ حسن ابدال کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ ایبٹ آباد کے مختلف یوٹیلٹی سٹوروں سے پنجاب کے لیے چینی اور گھی سمگل کر چکے ہیں یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی میرپور پولیس نے گھی اور چینی کا ٹرک قبضے میں لے کر کاروائی کی تھی لیکن ناقص قانونی گرفت ہونے کی وجہ ملزمان دھندناتے پھر رہے ہیں جبکہ غریب عوام کو دو کلو چینی اور گھی کے ایک پیکٹ کے لیے گھنٹوں لائنوں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے دوسری طرف یہ مافیا لاکھوں بٹورنے کے چکروں میں غریب عوام کا حق کھانے پر تلے ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے کی خاموشی: ایبٹ آباد کے یوٹیلٹی سٹوروں سے سامان دوکانداروں کوفراہم کرنے پر کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ایف آئی اے کی نااہلی یوٹیلٹی سٹور چینی گھی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی تاحال عمل میں نہ لائی گئی۔آئے روز یوٹیلٹی سٹورکے اہلکار غریبوں کے لیئے آنے والے گھی اور چینی کو مہنگے داموں میں باہر فروخت کرنے لگے۔جبکہ محکمے کے افسران بھی عارضی انکوائری کرکے بعدازاں انکوائری کو ختم کردیتے ہیں زرائع کے مطابق جاوید نامی ملازم نے حویلیاں میں لاکھوں روپے کا گھی باہر ایک تاجر پر فروخت کیا تھا اس طرح عتیق نامی اہلکار نے یوٹیلٹی موبائل پر لاکھوں روپے کا سامان دیگر دوکانداروں پر فروخت کیا تھا۔

زرائع کے مطابق چند روز قبل یوٹیلٹی سٹور کی ریجن منیجر برگ حناء نے کاغان کالونی سے لاکھوں روپے کا گھی اور چینی برآمد کرکے سامان اپنے قبضے میں لے لیا تھا تمام تر کیسز محکمہ ایف آئی اے کے پاس موجود ہیں لیکن تمام تر فائلیں بند کردی گئی ابھی تک کوئی ایک کاروائی نہیں کی گئی۔زرائع کے مطابق گزشتہ روز بھی ایس ایچ او کینٹ نے بھی یوٹیلٹی سٹور کا سامان حسن ابدال فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرلیا ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انکے خلاف کاروائی کون کرے گا۔یا تو ہمشہ کی طرح ایف آئی اے اپنا کمشن لے کر خاموشی اختیار کر لے گئی۔جس پر شہریوں نے وزیراعظم پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!