ہیڈکانسٹیبل سجاد احمد تنولی اسلام آباد میں دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔

ہریپور:تھانہ ترنول کی حدود میں فائرنگ سے شہید ہونے والے ہریپور کانگڑہ کالونی کے رہائشی اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل سجاد احمد تنولی کی نماز جنازہ ہریپور کانگڑہ کالونی میں ادا کر دی گئی،اسلام آباد پولیس کے چاک و چوبند دستے جانب سے شہید کو سلامی پیش کی گئی۔ نماز جنازہ میں اسلام آباد پولیس و دیگر حساس اداروں کے اعلی افسران سمیت ہریپور پولیس کیاعلی افسران و جوانوں کے علاوہ ہزارہ کے نامور سیاسی رہنما سابق ایم این اے خان گوہر نواز خان آف کھلابٹ،ایم پی اے راجہ فیصل زمان، کھلابٹ کی سماجی شخصیت ذاکر خان تنولی آف دربند و ہریپور کے دیگر سیاسی راہنماوں،صحافی برادری کے علاوہ ضلع بھر سے عوام کی بہت بڑی تعداد سجاد احمد تنولی کے جنازے میں شریک ہوئی۔یاد رہے کہ ہزارہ کی دھرتی ہریپور کانگڑہ کالونی کے رہائشی سجاد احمد تنولی اسلام آباد تھانہ ترنول کی حدود میں موٹر سائکل سواروں کی فائرنگ سے گزشتہ رات دوران ڈیوٹی شہید ہو گئے تھے،ہیڈ کانسٹیبل سجاد احمد خان تنولی شہید کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی محسن ظفر نے بھی دوران ڈیوٹی شہادت کی سعادت حاصل کی۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل سجاد احمد تنولی گزشتہ رات ہی عید الفطر کی چھٹیاں گزار کر اسلام آباد ڈیوٹی کیلئے گئے تھے اور جیسے ہی وہ اپنی ڈیوٹی کی جگہ چونگی نمبر 26 حدود تھانہ ترنول پہنچے تو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی اندھادھند فائرنگ سے موقع پر ہی شہید ہو گئے،ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ رات اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایک کاروائی عمل میں لائی تھی،گرفتاری بھی عمل میں لائی گیء تھی اور ڈیوٹی پر مامور پہلی شفٹ کے اہلکار گرفتار شدہ شخص کو حوالات میں بند کرنے کے لئے لیکر گئے ہوئے تھے پولیس چوکی پر صرف اے ایس آئی محسن ظفر اور ہیڈ کانسٹیبل سجاد احمد خان تنولی اکیلے تھے جو کہ اسی وقت ڈیوٹی پر پہنچے تھے کہ اسی اثناء میں نامعلوم موٹر سائکل سواروں نے پولیس چوکی کے قریب پہنچ کر اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے دونوں پولیس افسر موقع پر ہی دم توڑ گئے، نامعلوم قاتل موقع واردات سے آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،اسلام آباد پولیس و دیگر حساس اداروں کی جانب سے رات گئے اسلام آباد میں سرچ آپریشن کیا گیا لیکن ابھی تک نامعلوم قاتل قانون کے شکنجے میں نہ جھکڑے جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!