ایم پی اے فیصل زمان کو مبینہ طور پرفرارکرانیوالے پانچ پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج۔ پانچوں نے ضمانت بھی کروالی۔

پشاور(وائس آف ہزارہ)قتل کے مقدمے میں نامزد رکن اسمبلی کے فرار ہونے کا مقدمہ پولیس اہلکاروں پر درج کر لیا گیا ہے۔رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فیصل زمان سکناں غازی ہریپور گزشتہ روز ایم پی اے ہاسٹل پشاور سے فرار ہوئے تھے، پولیس اہلکاروں کی جانب سے غفلت برتنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمہ پانچ اہلکاروں کے خلاف جیل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور کی مدعیت میں تھانہ شرقی پشاور میں درج کیا گیا ہے،ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان کی نگرانی پرہاسٹل میں 5 اہلکارتعینات تھے جب کہ ڈیوٹی پرمامورسکیورٹی اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے،دوسری جانب سکیورٹی پر مامور 5 جیل پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے، پولیس اہلکاروں نے ضمانت کے لئے پشاور کی مقامی عدالت سے رجوع کیا تھا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!