درہ سلہڈ کے شاہ برادران سے منشیات لیکر رحمان پلازہ گامی اڈہ میں استعمال ہونے لگی۔ پولیس خاموش۔

ایبٹ آباد:پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی گامی اڈہ رحمان پلازہ منشیات گاہ اور گندگی کے ڈھیر میں تبدیل تاجر برادری سمیت عوامی حلقے سراپا احتجاج،اس ضمن میں رحمان پلازہ کے صدر حاجی شہزاد سمیت تاجر برادری نے بتایا کہ ایبٹ آباد کینٹ پولیس کی اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ اداروں کی نااہلی کے باعث ایبٹ آباد کا سب سے بڑا کاروباری پلازہ گندگی کے ڈھیروں سمیت منشیات فروشوں اور منشیات استعمال کرنے والوں کاگڑھ بنا ہوا ہے۔جہاں آئے روز نشے کی لت میں مبتلاء نوجوان پاوڈر،چرس جیسی منشیات استعمال کرتے نظر آتے ہیں جہیں ہم اپنی مدد آپ کے تحت گئی بار منع کر چکے ہیں مگر یہ لوگ دوبارہ یہاں آ جاتے ہیں۔

گزشتہ روز جب تاجر برادری نے میڈیا نمائندوں کے ہمراہ رحمان سے ملحقہ گلی کا دورہ کیا تو وہاں دو نوجوان موجود تھے جو گندگی کے ڈھیر میں بیٹھے ہیروئن کا نشہ کرنے میں مصروف تھے اس دوران جب ان منشیات استعمال کرنے والے نوجوانوں سے پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ ہم لوگ تھانہ کینٹ کی حدود سلہڈ درہ کے رہائشی منشیات فروش بھائیوں امانت شاہ،عابد شاہ اور کریم پورہ میں رہائش پذیر چند خواتین سے دو سے چار سو روپے میں لیتے ہیں صدر رحمان پلازہ حاجی شہزاد نے مزید بتایا کہ پلازہ میں موجود گندگی کے ڈھیروں اور منشیات فروشوں کے حوالے سے تھانہ کینٹ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو متعدد بار آگاہ کیا مگر کسی نے ہماری ایک نہ سنی اور ٹال مٹول سے کام لیتے رہے ایک طرف پورے ملک میں کرونا وائرس کے پیشِ نظر خفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں مگر افسوس رحمان پلازہ میں گندگی کے ڈھیروں کی صفائی نہ کرنا کھلے عام بیماریوں کو دعوت دینا ہے ہماری ڈی پی او ایبٹ آباد، کمشنر ہزارہ سے مطالبہ ہے کہ خداراہ فی الفور منشیات فروشوں سمیت گندگی کے ڈھیروں کا خاتمہ کیا جائے تاکہ ہماری نوجوان نسل تبائی سے بچ سکے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم سربن چوک سے شاہراہ ریشم کو مکمل بلاک کر کے احتجاج کرے گے جسکی ذمہ داری انتظامیہ پے ہو گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!