نصیر تنولی ایڈوکیٹ نے سی این جی پمپ سے رقم چھیننے اور تشدد کرنے والے ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کروا دی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایڈیشنل سیشن جج نے سی این جی پمپ سے رقم چھیننے اور تشدد کرنے والے جاوید حارث اور سخی کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی پولیس نے ملزمان کو احاطہ کچہری سے گرفتار کر لیا ملزمان پر ڈکیتی تشدد کرنے کا الزام تھا۔مدعی مقدمہ کی پیروی ممتاز قانوندان نصیر تنولی ایڈوکیٹ نے کی پولیس ذرائع نیوائس آف ھزارہ کو بتایاکہ دو ماہ قبل بلال خان نے تھانہ کینٹ میں درخواست دی کہ ملزمان جاوید ولد شمریز حارث ولد جاوید ساکنان بانڈہ سپاں اور سخی ساکنہ جھگیاں کے خلاف رقم چھیننے سی این جی اسٹیشنز پر قبضہ کر نے اور شدید تشدد کرنے پر تھانہ کینٹ میں درخواست پر کاروائی نہ کرنے پر عدالت سے 22A کے تحت درخواست سیشن جج کے پاس گزاری تھی۔

جس پر عدالت کے حکم پر ملزمان کے خلاف علت 115 زیر دفعہ382.337A1.452۔427.34ppc کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تھا جس پر ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانت کروالی تھی گزشتہ روز درخواست پر سماعت ہوئی مستغیث مقدمہ کی جانب سے مایہ ناز قانوندان نصیر احمد تنولی ایڈوکیٹ نے پیروی مقدمہ کی عدالت نے وکلاء کے دلاہل سننے کے بعد ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے عبوری ضمانت منسوخ کر دی جس پر پولیس نے ملزمان کو احاطہ سے گرفتار کرکے تھانہ کینٹ منتقل کردیا جہاں ملزمان سے مزید تفتیش کی جائے گی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!