گورنمنٹ پرائمری سکول بانڈہ پھگواڑیاں میں غیرمقامی شخص کی بھرتی پر صوبائی وزیر مال قلندرخان لودھی کا نوٹس۔

ایبٹ آباد:وائس آف ہزارہ پر شائع ہونے پر خبر کا ایکشن صوبائی وزیر مال قلندر خان لودھی حرکت میں آگئے۔ ویلج کونسل بانڈہ پھگواڑیاں کے پرائمری سکول بانڈہ بٹنگ میں کلاس فور کی خالی نشست پر کینٹ ایریا رحمت آباد کے رہائشی کو غیر قانونی بھرتی کا نوٹس لے لیا۔ اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ ویلج کونسل بانڈہ پھگواڑیاں کے پرائمری سکول بانڈہ بٹنگ میں کلاس فور کی سیٹ کی نشست خالی تھی جس پر محکمہ تعلیم کے افسران نے اپنے پٹی بند بھائی کے چھوٹے بھائی کو چور دروازے سے بھرتی کردیا۔

ذرائع کے مطابق بھرتی ہونا والا عظیم نامی نوجوان محکمہ تعلیم کے ایک ٹیچر کا چھوٹا بھائی اور انکا تعلق کینٹ ایریا سے بتایا جاتا ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان تو بڑے بڑے دعوے کرتے تھے کہ ہم نے سفارش سسٹم کو ختم کردیا ہے اور میرٹ پر سرکاری محکمہ میں بھرتی ہوگئی وزیراعظم پاکستان کے تمام کے تمام نعرے جھوٹے ثابت ہوگئے ہیں زرائع کے مطابق وزیر مال قلندر لودھی اپنے حلقے میں غیرقانونی بھرتی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور ہر ای ڈی او کو ہدایت جاری کردی کہ اس آڈر کو فوری روکا جائے اس پر میرٹ کی بھرتی کی جائے چند روز قبل وائس آف ہزارہ نے غیر قانونی بھرتی کے حوالے سے خبر شائع کی تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!