سلہڈ میں پھینکنے سے روکنے کے بعد ایبٹ آباد شہر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔

واسا نے وقتی طور پر ہریپور کینٹ بورڈ نے حویلیاں میں کوڑا کرکٹ پھینکا لیکن انہوں نے بھی مزید کوڑا کرکٹ پھینکنے سے روک دیا۔
واسا کے پاس اب کوڑا کرکٹ پھینکنے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اس لیے شہر سے گزشتہ دو دن سے کوڑا کرکٹ نہیں اٹھایا گیا:ذرائع۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کی طرف سے واسا، کینٹ بورڈ اور ٹی ایم اے کو کوڑا کرکٹ سلہڈ ڈمپنگ پوائنٹ میں پھینکنے سے روکنے کے بعد شہر کے تمام گلی محلوں اور چوراہوں میں کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر لگ گئے واسا نے وقتی طور پر ہریپور جبکہ کینٹ بورڈ نے حویلیاں میں کوڑا کرکٹ پھینکا لیکن ہر پور اور حویلیاں نے بھی مزید کوڑا کرکٹ پھینکنے سے روک دیا متعلقہ محکموں کی طرف سے پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد پیچ نے کینٹ بورڈ، واسا اور ٹی ایم اے کو سلہڈ ڈمپنگ پوائنٹ میں کوڑا کرکٹ اور گندگی پھینکنے سے روکتے ہوئے کوڑا کرکٹ متبادل جگہ پر پھینکنے کا حکم دیا تھا واسا اور کینٹ بورڈ کے مطابق خیبر پختو نخواسٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت دہمتوڑ میں سالڈ ویسٹ پلانٹ کے لئے متبادل جگہ لے لی گئی ہے لیکن وہاں کے لوگوں نے بھی عدالت سے رجوع کیا تھا کہ یہاں پر ڈمپنگ پوائنٹ نہ بنایا جائے جس پر محکموں نے تحریری طور پر عدالت میں جمع کروایا کہ وہ دہمتور میں ڈمپنگ پوائنٹ نہیں بنائیں گے پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بیچ کے فیصلے کے بعد محکمہ واسا نے اجازت لے کر وقتی طور پر اپنا کوڑا کرکٹ ہریپور اور کینٹ بورڈ نے حویلیاں میں پھینکا لیکن اب ہریپور اور حویلیاں نے بھی مزید کوڑا کرکٹ پھینکنے سے روک دیا ہے واسا ذرائع نے بتایا کہ واسا کے پاس اب کوڑا کرکٹ پھینکنے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اس لیے شہر سے گزشتہ دو دن سے کوڑا کرکٹ نہیں اٹھایا گیا شہر سے کوڑاکرکٹ نہ اٹھانے کی وجہ سے شہر میں ہر طرف کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!