گھریلوتنازعہ: اسد نے فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)قتل یا خودکشی۔تھانہ نواں شہر کی حدود کالا پانی میں 20 سالہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔نعش پوسٹ مارٹم کے لیئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل اس ضمن میں پولیس زرائع نے بتایا ہے کہ ماڈل تھانہ نواں شہر کی حدود کالا پانی میں گھریلو تنازعہ پر 20 سالہ نوجوان اسد ولد سلیمان نے خود کو 30 بور پستول کے ساتھ گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔خودکشی کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او نواں شہر عامر اعوان موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضے میں لیکر ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد وارثاء کے حوالے کردی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کرلیا۔اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کی سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!