ہزارہ موٹر وئے پولیس عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں یکسر ناکام۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ہزارہ موٹر وئے پولیس عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں یکسر ناکام۔رات اور دن کے وقت پیٹرولنگ نہ ہونے کے برابر ہے موٹر وئے پر موٹر وئے پولیس سائن بورڈ تک بھی نصب نہ کر سکی موٹر وے پرتعینات زیادہ تر افسران دفتروں میں بیٹھ کر واپس جانے لگے ہزارہ موٹر وئے (ہیوی گاڑیوں و گھٹارہ گاڑیوں) کو روکنے کا کوئی سرے سے نظام موجود نہیں ہے موٹر وئے پر آئے روز حادثات سے روزانہ قیمتی جانیں ضائع ہونے لگی ہزارہ ڈویژن میں تعینات موٹر وئے افسران نے آئی جی موٹر وئے کلیم امام کے دورے کو بھی خفیہ رکھا ہے۔

آئی جی کی آمد پر نہ صرف عوام کو بھی مدعو نہ کیا گیا اپنی غفلت اور کوتائیوں پر پردہ پوشی کی جانے لگی موٹر وئے پر گشت نہ ہونے متعدہ حادثات رونما ہو رہے ہیں جس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہونے لگا موٹر وے کی ریسکیو اور میڈیکل ٹیمیں ہونے کے باوجود بھی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کو امدادی کاروائیاں کر رہا ہے۔ہزارہ موٹر وے پر اورر سپیڈ کو مانیٹر تک نہیں کیا جا رہا موٹر وئے کے مختلف مقامات سے حفاظتی باڑ تک کٹ چکی ہے عوامی حلقوں نے آئی جی موٹر وئے اور وفاقی وزیر موسلات سے فوری نوٹس لینے اور موٹر وئے پر تعینات موجودہ افسران کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!