ایبٹ آباد کے ٹیلروں او رحجاموں نے رمضان المبارک میں ریٹ ڈبل کردیئے۔انتظامیہ بے بس۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ضلعی انتظامیہ کی غفلت چیک ان بیلنس کا فقدان ہیرڈریسر اور ٹیلرز نے عید کی آمد کے ساتھ ہی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق ضلع انتظامیہ کی غفلت سیکنڈ بیلنس پر کوئی عمل پیرا نہیں۔ہیرڈریسر اور ٹیلوں نے اپنے نرخ نامے ڈبل کردیئے جہاں عوام سے ڈیڑھ سو کی جگہ تین سو روپے بال کٹوانے کا لینے لگے۔کپڑوں کی سلائی 600 کے بجائے 1000 لینے لگے۔ٹیلر ماسٹر رونے سرکاری لسٹوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے سوٹ کی سلائی ڈبل کردیں جبکہ انتظامیہ کی کاروائیاں پر سوالیہ نشان بال کٹانے اور داڑھی ٹھیک کرنے کی قیمتوں میں ڈبل اضافہ کردیا۔

عوام نے انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر اعلی افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا دوسری جانب ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد میں کیٹیگری وائس درزیوں کے نرخ مقرر کردیے جن میں اے پلس میل آٹھ سو پچاس روپے اے پلس چلڈرن چھ سو روپے اے میل 750 اے چلڈرن روپے بی میل 600 روپے فی سوٹ بی چلڈرن 450 روپے فی سوٹ اے فی میل 620 فی سوٹ بی فی میل 500 روپے فیصد مقرر کرکے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ضلعی انتظامیہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ جو ٹیلر ماسٹر جاری کردہ نرخ نامے سے زائد پیسے وصول کرے اس حوالے سے انتظامی افسران کو آگاہ کیا جائے تاکہ عوام کی داد رسی ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!