معذور افراد کا یوم معذور کے موقع احتجاجی مظاہرہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)معذور افراد کا یوم معذور کے موقع احتجاجی مظاہرہ۔معذور افراد معاشرے کے قابل احترام شہری ہیں حکومت سرکاری اداروں میں معذور افراد کو سروس دے تاکہ معذور افراد بھی عزت کے ساتھ زندگی کے شب روز گزار سکیں ان خیالات کا اظہار امیدوار تحصیل مئیر حویلیاں سکندر اعظم خان جدون نے معذور افراد کے امیر معاویہ چوک میں احتجاج کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا دنیا بھر کے ممالک میں معذور افراد کو اسپیشل پروٹوکول دیا جاتا ہے اداروں میں بہترین سروس کا انتظام ہوتا ہے مگر ہمارے ملک میں معذور افراد کے ساتھ ہمشیہ منفی رویہ برتا جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ معذور افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لیے ادارے اور این جی اوز اپنا کردار ادا کریں تمام ادراوں کو پابند بنایا جائے کہ ان افراد کو ترجیح بنیادوں پر سہولیات دی جائیں ہسپتالوں میں ان کے اسپیشل کاونٹر بنے ہونے چائیں تاکہ یہ آسانی سے اپنا علاج معالجہ کرواسکیں اس موقع پر معذور افراد کا کہنا تھا کہ ہمارے سے ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہوتا رہا ہے حکومت ہم کو سروس سیکورٹی دیں تاکہ ہم بھی عزت سے گزارہ کر سکیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!