کوروناوائرس سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں دوخواتین اورایک مرد جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کرونا وائرس کی تیسری لہر نے جان لیوا صورتحال اختیار کر لی ہزارہ کی سب سے بڑی ہسپتال ایوب ٹیچنگ میں دو خواتین سمیت ایک مرد کرونا وائرس سے جابحق ہو گئے 11 کی حالت تشویشناک ہسپتال انتظامیہ نے عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کر دی،تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح اییٹ آباد شہر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر نے تبائی مچانا شروع کر دی زرائع کے مطابق گزشتہ روز ایوب میڈیکل کمپلکس کے کرونا وارڈ میں زیرِ علاج 20 مریضوں میں سے ایک ہی روز میں دو خواتین ملکہ نور بی بی،شارینہ بی بی سمیت ایک مرد مسکین خان جابحق ہو گئے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس وقت کرونا وارڈ میں 6 مریض موجود ہیں جبکہ آئی سی یو وارڈ میں کرونا کے گیارہ مریض انتہائی تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آئندہ چند دنوں میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے اس حوالے سے ایوب میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہماری عوام سے اپیل ہے کہ خداراہ کرونا وائرس سے بچاو کے لیے عوام حکومتی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ کرونا سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!